سبزیاں لیجانے والے اطالوی ٹرک سے برطانیہ میں کیا نکل آیا

0

لندن: اٹلی کی گاڑی جب سبزی لے کر برطانیہ پہنچی تو اس کے اندر سے سبزی کے ساتھ تارکین وطن بھی نکل آئے، ریفریجریٹڈ کنٹینر سے تارکین نکلنے پر برطانوی حکام حیران رہ گئے،تارکین کے گروپ کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں امیگریشن و بارڈر فورس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی رجسٹرڈ گاڑی سبزی لے کر برطانیہ پہنچی اور وہ سسکس کے علاقے ورتھنگ میں رکی تو اس کے اندر سے تارکین وطن کا گروپ بھی نکل آیا، تارکین کو دیکھ کر راہ گیروں نے فوری پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر انہیں تحویل میں لے لیا، سوشل میڈیا پر لوگوں کی بنائی ہوئی ویڈیوز میں دیکھا جاتا ہے کہ سبزی والا کنٹینر ساتھ کھڑا ہے، اور فٹ پاتھ پر پولیس نے گاڑی سے نکلنے والے تارکین کو بٹھا رکھا ہے، پولیس کے مطابق سبزی میں چھپ کر آنے والے تارکین کے گروپ کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں امیگریشن و بارڈر فورس کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری طرف پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، برطانوی وزیر برائے امیگریشن کرس فلپ کا کہنا ہے کہ ہم ان انسانی اسمگلروں کے پیچھے جائیں گے، جو تارکین کی اس طرح زندگیاں خطرے میں ڈال کر انہیں اسمگل کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک 21 ایسے کیسز میں ملزمان کو سزائیں دلوائی جاچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.