گندگی کے ڈھیر، مریضوں کی جگہ بھوت، جیکب آباد ڈسٹرکٹ اسپتال بلاول کیلئے آئینہ

0

جیکب آباد: پیپلزپارٹی سندھ میں گزشتہ بارہ برسوں سے تسلسل کے ساتھ حکمرانی کر رہی ہے، صوبے کو تو چھوڑیں جن بھٹوز کے نام پر وہ ووٹ لیتے ہیں،ان کے آبائی شہر لاڑکانہ کی جو حالت ہے،وہ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہے۔

لیکن بلاول بھٹو سجے سجائے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر آج کل صحت کے شعبے میں سندھ کی ترقی کے بلند و بانگ دعوے تسلسل سے کرتے ہیں،اور کیوں نہ کریں کہ یہ وزارت ان کی پھوپھی جان عذرا پیچوہو کے جو پاس ہے،سو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی لگتا ہے ان سے متاثر ہوکر سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرنے نکل پڑے۔

جب وہ دس لاکھ آبادی والے ضلع جیکب آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال یعنی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچے تو انہیں لگا کہ وہ شائید موہنجوداڑو کے کھنڈرات میں آگئے ہیں،کیوں کہ اسپتال میں مریضوں کی جگہ بلیاں گھوم رہی تھیں۔

دل کے وارڈ کی حالت ایسی کہ اس کی چھت کے نیچے بندہ جتنی دیر کھڑا رہے،دل تھام کے رکھنا پڑتا ہے کہ نہ جانے کب یہ اوپر آگرے۔

  شہباز گل نے کیا دیکھا اور کیا محسوس کیا،آپ بھی دیکھ لیں،ویڈیو

Leave A Reply

Your email address will not be published.