سیکھنا ہے تو پاکستان سے سیکھو، امریکی ماہر کا ٹرمپ حکومت کو مشورہ

0

واشنگٹن: پاکستان کی کرونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی کو ایک اور عالمی تحسین ملی ہے، اور عالمی بینک سے وابستہ رہنے والے اہم عہدیدار اور اوباما کی اکنامک کونسل کے صدر نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان سے سیکھے، اگر امریکی حکومت پاکستان سے سیکھتی تو ملک کو اتنا نقصان نہ پہنچتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرونا حکمت عملی کو دنیا کے مختلف ماہرین اور ادارے شاندار قرار دے رہے ہیں، اور پڑوسی ملک بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے دو روز قبل اپنی حکومت کو کہا تھا کہ وہ  پاکستانی حکومت سے ہی کچھ سیکھ لیتی، اب ایسا ہی  مشورہ ایک اہم سابق امریکی عہدیدار نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کو دیا ہے، عالمی بینک کے سابقہ چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لیری سمرز نے ٹوئٹ میں  پاکستان کے کرونا اقدامات کو زبردست قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر امریکہ پاکستان کی طرح کووڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹریلین ڈالرز بچائے جاسکتے تھے۔

اس سے پہلے عالمی ادارہ اور ورلڈ اکنامک فورم بھی پاکستان کے کرونا کے خلاف اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں، پاکستان کی سول اور عسکری قیادت، وفاقی اور صوبائی سول انتظامیہ اور پاک فوج نے تاریخی اقدامات سے نہ صرف قتیکے جانوں کو بچایا، بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا، ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے، پاکستان کی کرونا حکمت عملی کی تعریف ہورہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.