سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف مشتعل مظاہرین نے وائٹ ہاؤس پر چڑھائی کردی،ٹرمپ بنکر میں جا چھپے

0

واشنگٹن:امریکہ میں  سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت  کے بعد  گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہنگاموں میں ایک نیا موڑ آیا ہے اور  مظاہرین نے  امریکہ کی عظمت کی علامت اور صدر کی سرکاری رہائشگاہ وائٹ   ہاؤس پر حملہ کردیا ہے  ۔

تفصیلات  کے مطابق جارج فلائیڈ کی  ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین جن میں اکثریت سیاہ فاموں کی تھی ، اتوار کی شام سے وائٹ ہاؤس کے باہر  جمع تھے ،پولیس اور نیشنل گارڈز  نے شیلنگ  کرکے انہیں  منتشر کرنے کی   کئی بار کوشش کی ،تاہم  مظاہرین ڈٹے رہے ،اور پیر  کو انہوں نے وائٹ ہاؤس پر حملہ کردیا ہے

مظاہرین جنگلے پھلانگ کر  امریکی صدارتی محل میں داخل ہوگئے ،  انہیں اندر داخل ہونے سے روکنے کیلئے  صدارتی محافظوں نے  حصار بنالیا ،جبکہ اس دوران مظاہرین پر خونخوار کتے چھوڑنے کی دھمکیاں دینے والے صدرٹرمپ  کووائٹ ہاوس میں بنے جنگی بنکر میں منتقل کردیا گیا،بعدازاں  مظاہرین کو وائٹ ہاوس سے نکال دیا گیا ۔

 دوسری جانب سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے خلاف 40 شہروں میں کرفیو کے باوجود حالات کشیدہ ہیں اور کئی شہروں میں  مظاہرین کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے ۔

نیو یارک، شکاگو، فلاڈیلفیا اور لاس اینجلس میں اینٹی رائٹ پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،پولیس نے شیلنگ کے ساتھ مرچوں والی گنوں کا بھی استعمال کیا  جبکہ مظاہرین  نے پولیس کی  گاڑیوں کو آگ لگادی اور اسٹورز کو لوٹ لیا گیا ۔ اوکلاہاما، اٹلانٹا، بوسٹن اور  میامی میں بھی بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔

منیاپولس میں جہاں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا ،ایک سفید فام انتہا پسند نے مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی ،تاہم  مظاہرین نے اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.