ویکسین ڈوز لینے والی اطالوی ڈاکٹر کو کرونا نے پکڑ لیا

0

روم: اٹلی میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کو کرونا کی ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اٹلی میں ایک ڈاکٹر کو اس دوران کرونا ہوگیا ہے، اسے کرونا تشخیص ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، مذکورہ ڈاکٹر کو فائزر اور بائیون ٹیک کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے پلیرمو میں چند روز قبل کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والی ڈاکٹر کو کرونا ہوگیا ہے، اطالوی خبرایجنسی کےمطابق ڈاکٹر کا تعلقUmberto I اسپتال سے ہے، اور اسے کرونا تشخیص ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، مذکورہ ڈاکٹر کو فائزر اور بائیون ٹیک کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی ایک ڈوز دی گئی تھی،اور دوسری ڈوز ابھی دی جانی تھی، کہ وہ اس سے پہلے ہی وبا کا شکار ہوگئی۔

سپیرئیر ہیلتھ کونسل کے صدر فرانکو لوکاتلی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پریشانی کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ ویکسین کے تجربات کے دوران بھی ایسے واقعات سامنے آئے تھے، جب ایک ڈوز لینے والے فرد کو کرونا ہوگیا، انہوں نے وضاحت کی کہ   ویکسین کی دو ڈوز ہیں، اور دوسری ڈوز لینے کےبعد ہی انسان اس وبا سے محفوظ رہنے کی پوزیشن میں آسکتا ہے، ایک ڈوز کرونا سے تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جن افراد کو پہلی ڈوز لگ گئی ہے، انہیں بھی دوسری ڈوز لگنے تک محتاط رہنا ہوگا، اور ایس او پیز پر عمل  کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.