وادی گلوان ہماری ہے،چینی پیغام پر بھارتی فوج منت سماجت پر اتر آئی

0

 

بیجنگ: چین نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ لداخ کی وادی گلوان پوری کی پوری اس کی ہے، بھارت باز آجائے ورنہ اسے شرارتوں کی بھارتی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کی باتوں میں نہ آئے، امریکہ اس کی مدد کو نہیں آٗئے گا اور نقصان کا ذمہ دار بھارت خود ہوگا۔

اس بار یہ کشیدگی بہت آگے جاسکتی ہے، بھارت کو 1962 کی جنگ میں ہونے والی پٹائی بھی یاد دلائی گئی ہے۔

چین کی سخت وارننگ اور فوج کے جارحانہ رویے کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوج منت سماجت پر اترآئی ہے، بھارتی فوجی بینرز لے کر چینی فوج سے اپنے علاقے میں واپس جانے کی اپیلیں کررہے ہیں، ایسے بینرز کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ،جس پر بھارتی فوج کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے جسے چینی حکومت کا ترجمان تصور کیا جاتا ہے، لداخ میں جاری کشیدگی پر اخبار نے لکھا ہے کہ لداخ کی وادی گلوان پوری چین کی ہے ، اس علاقے میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ چینی فوج نے وادی گلوان میں بھارتی سینا کو کئی کلومیٹر پیچھے دھکیل دیا ہے۔

اخبار کے مطابق بھارت اگر مغربی میڈیا کی ان رپورٹس سے متاثر ہے ،جن میں کرونا کی وجہ سے چین کے دباٶ میں ہونے اور اس کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں ،تو وہ خوش فہمی دور کرلے ، چین کی عالمی پوزیشن اس وقت 1962 کے مقابلے میں بہت مستحکم ہے ،جب بھارت کو جنگ میں سبق سکھایا گیا تھا۔

اخبار نے لکھا کہ امریکہ سے کشیدگی کے باوجود چین عالمی منظر نامے پر بہت بہتر پوزیشن میں ہے،امریکہ کے اتحادی بھی چین کے معاملے میں اس کا ساتھ نہیں دیتے، اخبار نے بھارت کو یاد دلایا ہے کہ خود امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی ’’امریکہ فرسٹ ‘‘ کی ہے اور ان کی انتظامیہ سے بھی نئی دہلی کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔
رپورٹ میں یاد دلایا گیا ہے کہ چین کرونا بحران سے بھی نکل آیا ہے اور معیشت معمول پر آرہی ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت میں کرونا کے کیس چین سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں اور یہ وبا وہاں مزید پھیلے گی، لہذا لداخ کے بجائے وہ کرونا پر توجہ دے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.