کورونا ویکیسن تیار کرنے میں امریکی کمپنی کامیابی کے قریب

0

واشنگٹن: امریکی دوا ساز ادارے مرک اینڈ کو نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرک نے دوا کی تیاری کیلئے ایمری یونیورسٹی کی تحقیق پر انحصار کررہی ہے اور اس دوا کی کلینکل آزمائش کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مرک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کینتھ فریزئیر کا کہنا ہے کہ وائرس کش مرکب ایڈ-2801 کو گولی کی شکل میں بھی دیا جاسکتا ہے جس سے اس کا استعمال آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری کو یقین دلایا ہے کہ اگر کمپنی کامیاب ہو گئی تو اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ویکسین دنیا کے ہر کونے میں پہنچائی جائے۔

کمپنی سربراہ نے کہا کہ فی الحال ویکسین کی قیمت کا تخمینہ لگانا مشکل ہے تاہم کمپنی کی خواہش اور کوشش ہے کہ یہ مناسب اور قابل رسائی ہو۔

انہوں نے کامیابی کی صورت میں ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کیلئے دوسرے ممالک اور کمپنیوں سے شراکت داری کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.