لندن کی مسجد میں 18 میتیں کئی ہفتوں سے تدفین کی منتظر

0

لندن:برطانیہ میں کورونا کے قہر سے مسلم کمیونٹی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ، پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں میں یہ روایت چل رہی ہے کہ وہ انتقال کرنے والے اپنے پیاروں کو تدفین کیلئے آبائی ممالک میں لے جاتے ہیں ،تاہم کرونا کی وجہ سے عالمی فضائی سروس معطل ہے جس کے باعث عوام کو میتیں آبائی ملک منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے علاقے ہیکنی کی ایک مسجد میں 18 ایسے ترک سائپرس کے باشندوں کی میتیں رکھی ہیں جن کا انتقال کئی ہفتے قبل ہو چکا ہے، ان کی تدفین اس لئے نہیں کی جاسکی کیوں کہ لواحقین میتوں کو آبائی ملک لے جانا چاہتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یکم جون کے بعد فضائی سروس جزوی بحال ہونے کی امید ہے اور زیادہ تر میتوں کو جہازوں کے ذریعے بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بیکنی کی مسجدِ رمضان کے جنازوں کے ڈائریکٹر ایرکن گونے کا کہنا تھا انھوں نے گذشتہ چھ ہفتوں میں غیر معمولی تعداد میں جنازے پڑھائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.