بھارتی فوج ‘چین’ سے ملی ہار کا بدلہ کشمیریوں سے لینے لگی، 24 گھنٹوں میں 15 کشمیری شہید کردیے

0

بھارتی فوج لداخ کے محاذ پر’چین’ سے ملنے والی ہزیمت اور ہار کا بدلہ کشمیریوں سے لینے لگی،ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے15 کشمیری شہید کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے،قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکرمزید 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیاہے، جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاستی دہشتگردی کا شکار ہونےوالےکشمیریوں کی تعداد15 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزبھارتی فوج نےضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 13 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیاگیاتھا۔

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک پسپائی اور بڑے علاقے سے ہاتھ دھونے کے بعد مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے،اور ان حالات میں بھارتی عوام اور میڈیا کی توجہ لداخ سے ہٹانے کیلئےبھارتی فوج نےمقبوضہ وادی میں اپنی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نےمقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کے دوران کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کورونا سےلڑرہی ہے جبکہ بھارت کشمیری عوام پر اپنی بربریت کو تیز کرنے میں مصروف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ایک دن میں 13 کشمیریوں کا قتل بھارتی حکومت کےانسانیت کیخلاف جاری جرائم کا واضح ثبوت ہے، بھارتی مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دباسکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.