معیشت چلانے کیلئے چینی شہریوں میں خریداری کوپنز کی تقسیم شروع

0

بیجنگ: چین نے کورونا سے متاثرہ معیشت کو سنبھالنے اور اپنے شہریوں کی قوت خرید بڑھانے کیلئے بیجنگ میں لوگوں کو 12 ارب 20 کروڑ یوان کے خریداری واوچر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان واوچر ز کو جاری کرنے کا مقصد ملک کے اندر مصنوعات کی کھپت بڑھانا اور ملازمتیں بچانا ہے، اسکیم کے تحت شہریوں کو 400 یوان کے واوچرز کا اجرا شروع کردیا گیا ہے، اور پہلے مرحلے میں 30 لاکھ واوچرز جاری کئے گئے ہیں۔

ان واوچرز کو شہری شاپنگ، سیاحت اور تفریح کیلئے استعمال کرسکیں گے، اور ان کی مدت 14 روز رکھی گئی ہے۔

چینی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں کو کیش دیا جاتا تو ہوسکتا ہے کہ وہ بینکوں میں جمع کرادیتے، جس سے حکومت کا مقصد پورا نہیں ہوتا،جو اخراجات بڑھا کر کورونا سے متاثرہ معاشی پہیہ چلانے کیلئے کوشاں ہے، اس لئے خریداری کوپن متعارف کرائے گئے ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے شاپنگ کرنا ضروری ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شہری شاپنگ کیلئے جائیں گے تو وہ کوپن کے علاوہ بھی اخراجات کریں گے، اور حکومت کی اس وقت یہی خواہش نظر آتی ہے۔

چینی حکومت کی جاب سے بیجنگ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی یہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.