ایران میں مالی بحران سنگین، چینلز اور ریڈیو اسٹیشن بند ہونے لگے

0

تہران: امریکی پابندیوں اور کورونا بحران کے باعث ایران کے خراب معاشی حالات سے متعدد سرکاری ٹی وی چینلز بھی مالی بحران  کا شکار ہوگئے ہیں ، قرضوں کے بوجھ تلے  دبنے کی وجہ سے انھیں بندش کا سامنا ہے۔

یہ ٹی وی اسٹیشن جو ایران کی پروپیگنڈہ مشینری کااہم حصہ سمجھے جاتے ہیں ہیں اور  ان  کی نشریات  غیرملکی ناظرین کے لیے  ہوتی ہیں مالی بحران کے باعث بند ہونے کے دہانے پہنچ گئے ہیں۔

 افغانستان کیلئے  گزشتہ 4 دہائیوں سے دری زبان میں نشریات پیش کرنے والے اریب ریڈیو  اور عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والا الکوثر ٹی وی  پہلے  ہی بند  ہوچکا ہے ۔

 ایران براڈ کاسٹنگ  کی غیرملکی شاخ کے سربراہ پیمان جبیلی  نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس  سے گفتگو میں  تسلیم کیا ہے کہ  یہ چینلز مالی بحران کا شکار ہیں اور آنے والے ہفتوں میں ہمارے اہم ٹی وی نیٹ ورکس ، پریس ٹی وی ،العالم ، آئی فلم انگریزی اور عربی کی نشریات بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

 انھوں نے صدر حسن روحانی کی انتظامیہ کو  اس معاملے میں ذمے دار قرار دیا اور کہا کہ ہمیں شُبہ ہے کہ دانستہ  فنڈر نہیں دئیے جارہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.