اسلام آباد میں 2 ملازم پکڑے جانے پر بھارت آپے سے باہر ،پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کرادیا

0

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں  شہری پر گاڑی چڑھا کر  فرار ہونے کی کوشش پر  پکڑے گئےبھارتی  ہائی کمیشن کے 2ملازمین کیخلاف مقدمہ درج ہونےپرمودی سرکار آپے سے با ہر ہوگئی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی  نے سفارتی آداب  کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا غنڈوں سے محاصرہ کرادیا، ان غنڈوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کا  دو سے تین گھنٹے تک محاصرہ کیے رکھا جبکہ  پاکستانی ہائی کمیشن کے 3 افسروں کا بھی  گھر جاتے ہوئے تعاقب کیا گیا اور روک کرہراساں کیا گیا۔

خیال رہے کہ پیر کی صبح  8 بجے کے قریب بی ایم ڈبلیو  میں سوار بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں سلوادیش پال اور دوامو براہمو نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں شہری پر کار چڑھا دی تھی، جس سے شہری شدید زخمی ہوگیا ۔

دونوں بھارتی سفارتی ملازمین نے واقعہ کے بعد وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ،تاہم موقع پر موجود  راہ گیروں نے انہیں پکڑ لیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں دونوں بھارتیوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ، بھارتی ہائی کمیشن کو بھی واقعہ کا علم ہوگیا تھا ،لیکن اس کے باوجود وہ ڈرامہ کرتے ہوئے  تھانے پہنچے اور یہ ظاہر کیا کہ ان کے دونوں  عہدیدار لاپتہ ہیں اور وہ ان کی گمشدگی رپورٹ درج کرانے آئے ہیں ۔

بعد ازاں بھارتی سفارتخانے کے دو اعلیٰ افسران نے تھانہ سیکرٹریٹ میں اپنے ملازمین سے ملاقات بھی کی جبکہ وزارت خارجہ کی مداخلت پر دونوں ملزمان کو سفارتی استثنیٰ دیکر رہا کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.