وادی گلوان کا سیاچن سے کیا تعلق ہے؟، پاکستان کواس سے کیا فائدہ

0

سیاچن:چین اور بھارت کے درمیان فوجی تصادم والی وادی گلوان پاکستان کیلئے بھی اہمیت کی حامل ہے، اگر چہ وادی گلوان پاکستان سے جڑی ہوئی نہیں ہے، لیکن یہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن کے ساتھ مشرق میں واقع ہے۔

بھارت اگر وادی گلوان کمزور ہوتا ہے اور پاکستان کا دوست ملک چین پہلے سے زیادہ مضبوط فوجی پوزیشن میں آجاتا ہے، جیسا کہ وہ حالیہ پیش قدمی کے بعد آچکا ہے، اور بلند چوٹیوں پر اب چینی پرچم لہرا رہے ہیں، تو اس سے پاکستان کو بھی اسٹریٹجک فائدہ حاصل ہوگا۔

وادی گلوان ہاتھ سے نکلنے کے بعد بھارت کیلئے سیاچن پر قبضہ رکھنا مزید مہنگا ثابت ہوگا۔

وادی گلوان چین کیلئے بھی بہت اہم ہے، کیوں کہ اسی سے چینی علاقے اکسائی چن کا راستہ نکلتا ہے، اکسائی چن کو 1962 کی جنگ میں چین نے بھارت سے چھینا تھا، لیکن بھارت اب تک اکسائی چن پر اپنا دعویٰ جتاتا ہے، اس وادی کو لیہہ سےتعلق رکھنے والے کوہ پیما غلام رسول کی وجہ سے انگریز دور میں گلوان کا نام دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.