سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 12 لاکھ غیرملکیوں کی ملازمتیں خطرے میں

3

ریاض: تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا بحران کے سبب سعودی معیشت مشکلات کا شکار ہے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکنوں کی ملازمتیں خطرے میں ہیں، رواں برس تقریباً 12 لاکھ تارکین وطن مزدوروں کی نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔

جدہ انویسٹ منٹ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق ملازمتیں ختم ہونے کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور اب تک ہزاروں غیرملکی بے روزگار ہوکر اپنے ممالک میں واپس جانا شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریستوران، ہوٹلز، ٹریول ایجنسیوں، سکیورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدورں کی نوکریاں ختم ہوجائیں گی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود مستقبل قریب میں بہت سے شعبوں کی مکمل بحالی کی امید نہیں ہے،ان میں بالخصوص ٹریول، ہوٹل، ریستوران اورسیاحت کے شعبے شامل ہیں۔

تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے اتنی زیادہ تعداد میں انخلاء کے باوجود سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی اور وہ 12 فی صد پر برقرار رہے گی،کیوں کہ یہ ملازمتیں عملی طور پر  ختم ہوں گی ۔

3 Comments
  1. مدثر ارشاد says

    Gret

    1. Babar says

      ye tu hooga😀😀😀

  2. Babar says

    ye tu hooga😀😀😀

Leave A Reply

Your email address will not be published.