مکہ المکرمہ میں مساجد کھولنے کا اعلان

0

ریاض: سعودی حکومت نے اتوار سے مکہ المکرمہ کی بند تمام مساجد کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے کورونا وباء کے پھیلاٶ کو روکنے کیلئے بند کی گئی مقدس شہر کی 1560 چھوٹی بڑی مساجد کو 3 ماہ بعد اتوار سے ایس او پی کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ باقی ملک میں مساجد عیدالفطر کے بعد کھول دی گئی تھیں، تاہم مکہ کی مساجد کو بند رکھا گیا تھا۔

سعودی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ کی مساجد کو اتوار سے نماز کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم ان مساجد میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا۔

ایس او پیز کے مطابق نمازی گھر سے جائے نماز لائیں گے، صفوں اور نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.