ایمرٹس ائیر لائن نے سیالکوٹ روٹ کھول دیا

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسرے جانب امارات ائر لائن نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کیلئے 10 اضافی روٹ کھولنے کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات ائیر لائن نے پاکستان میں سیالکوٹ سمیت 10 اضافی روٹس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، ان روٹس کے مسافر دبئی کے راستے یورپ اور امریکہ سمیت اپنی اگلی منزلوں کیلئے بکنگ کراسکیں گے، سیالکوٹ کا روٹ 24 جون سے، کولمبو 20 جون، استنبول 25 جون، نیوزی لینڈ میں آکلینڈ، لبنان میں بیروت، بیلجئیم میں برسلز اور ویتنام میں ہنوئی اور ہوچی من کے روٹ یکم جولائی سے بحال کئے جائیں گے۔

اسپین میں بارسلونا اور واشنگٹن امریکہ کے روٹ 15 جولائی سے بحال کردئیے جائیں گے، جس کے بعد بحال ہونے والے روٹس کی تعداد 40 ہوجائےگی۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پاکستان، ویتنام اور سری لنکا سے صرف یکطرفہ مسافر لائے جائیں گے اور دبئی سے انہیں اگلی منزلوں پر روانگی کی سہولت دی جائے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے نے کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، کرغزستان سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے 6 خصوصی پروازیں چلائے گی، جن کا کرایہ 450 ڈالر مقرر کیا گیا ہے، پہلی 2 پروازیں 23 جون کو بشکک سے اسلام آباد کیلئے چلائی جائیں گی۔

پہلی فلائٹ بشکک سے دن 12 اور دوسری 4 بجے روانہ ہوگی، 26 جون کو تیسری پرواز بشکک سے اسلام آباد کیلئے دوپہر 12 بجے اڑان بھرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.