عالمی سکھ تنظیم نے سکھ فوجیوں سے بغاوت کی اپیل کردی

0

لندن: بھارت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہونے کا امکان ہے، سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے سکھ فوجیوں کو بغاوت کرنے کا پیغام دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت شروع سے سکھ فوجیوں کو ایک چوکیدار کی طرح استعمال کررہا ہے، سکھ فوجی بھارت کی نوکری چھوڑ کر خالصتان کی تحریک آزادی میں شامل ہوجائیں، ہم انہیں تنخواہ بھی بھارت سے زیادہ دیں گے۔

سکھ فار جسٹس نے سکھ فوجیوں کو 4 جولائی کو ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ رجسٹریشن میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سکھ فوجیوں کو لداخ اور کشمیر میں مروایا جا رہا۔

سکھ فوجی نوکری چھوڑیں اور جوتنخواہ انہیں بھارت دے رہا ہے، ہم انہیں اس سے 5 ہزار زیادہ دیں گے، چاہے ایک ہزار فوجی ہو یا دس ہزار، سکھ فوجی 4 جولائی کو ریفرنڈم کے لیے ہونے والی ووٹر رجسٹریشن کے لیے کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.