پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے کرایہ کم کردیا، ترکش ائیرلائن کی پروازیں بھی بحال

0

 اسلام آباد:دنیا بھر میں کورونا  لاک ڈاون نرم ہونے کےبعد ائیرلائنز نےبتدریج اپنے فضائی آپریشنز بحال کرنے شروع کردئیے ہیں،پی آئی اے نے برطانیہ  کیلئے پروازیں شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے  فضائی حدود غیرملکی ائرلائنز کیلئے کھولنے کے بعد  ترکش ائیر لائن نے بھی 2 جولائی سے پاکستان کا روٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترکش ائر لائن کے مطابق 2 جولائی سےاسلام آباد،لاہور اور کراچی کیلئے پروازیں بحال کی جارہی ہیں،اورسفر کے خواہشمند  ائر لائن کے دفاتر،ٹریول ایجنٹس یا ویب سائٹ کے ذریعہ رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص قطر اور  یو اے ای کی ائیر لائنز پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرچکی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور مسافروں کیلئےکرایوں میں 20 فیصد کمی بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ برٹش ائیر ویزکی پروازیں فی الحال بند ہیں، لہذا پی آئی اے واحد ائیر لائن  ہوگی جس میں مسافر  براہ راست پاکستان سے برطانیہ کیلئے سفر کرسکیں گے۔

کورونا بحران کے دوران مسافروں کی ترجیح  براہ راست ائیر لائن  لینا ہے، کیوں کہ درمیان میں قیام اور طیارے بدلنے سے کورونا کے حوالے سے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.