چین کی بنی شرٹس ہی ’’بائیکاٹ‘‘ لکھ کر فروخت، بھارتی مہم مذاق بن گئی

0

دہلی: بھارت میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی مذاق بن گئی، چین کی بنی شرٹوں پر بائیکاٹ لکھ کرمظاہرے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی چینلز کے بائیکاٹ پر پروگراموں میں بھی چینی کمپنیوں کے اشتہار چل رہے ہوتے ہیں، جس سے پوری بائیکاٹ مہم  تماشا بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شہری ہی چین کے بائیکاٹ کی شرٹس دکھاتے اور مذاق اڑاتے نظر آرہے رہے ہیں،کہ یہ شرٹس تو خود چین کی بنی ہوئی ہیں،اوران چینی شرٹس پر چین  کا بائیکاٹ لکھ کر فروخت کیا جارہا ہے،کچھ لوگوں نے تو یہ دعویٰ بھی کردیا کہ چین  خود ہی بائیکاٹ کے نعروں والی شرٹس کی ڈیمانڈ دیکھ کر بھارت کو ایسی تیار شرٹس برامد کررہا ہے ،جن پر بائیکاٹ کے نعرے درج ہیں۔

تاہم چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے  اس کی تردید کی ہے،اور کہا ہے کہ چین میں قانونی طور پرملک کے خلاف تحریر والی مصنوعات تیار اور برامد نہیں کی جاسکتیں،اس حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا پر  جعلی معلومات پھیلائی  جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری پل اڑانے لگے، بھارتی فوج کی مشکلات میں اضافہ، مودی نے بھی تنہا چھوڑدیا

دوسری جانب کچھ بھارتی  تجارتی ذرائع کا  کہنا ہے کہ چین کی تیار شرٹس پر بھارت میں  ’’چین کے بائیکاٹ ‘‘ کے نعرے لکھ کر انہیں مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے ،کیوں کہ یہ شرٹس سستی پڑتی ہیں،اس لئے ان کی ڈیمانڈ بھی زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.