اٹلی میں گلیشیئرز بچانے کیلئے ترپال کا استعمال

0

اٹلی: اطالوی حکومت شمالی علاقے میں پرسینا کے گلیشئرز کو پگھلنے سے بچانے کیلئے ترپالوں کا استعمال کررہی ہے، گلیشیئرز کو ایسے ترپالوں سے ڈھک جارہا ہے، جو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لمبارڈیا اور ٹرینٹیو ریجن کی سرحد پر واقع یہ گلیشیئرز  تیزی سے پگھل رہے ہیں، اور 1993 کے بعد سے ان میں ایک تہائی کمی ہوچکی ہے،  یہ گلیشئرز اہم سیاحتی مقام ہے، اور یہاں بڑی تعداد میں سیاح سکائی سیزن گزارنے کیلئے آتے ہیں، جہاں کیبل کارز کا بھی پورا نیٹ ورک ہے، تاہم  گلیشئیرز تیزی سے پگھلنے کے باعث حکومت اور ماہرین ماحولیات تشویش کا شکار ہیں اور اب انہوں نے پگھلنے کی رفتار کم کرنے کے لئے انہیں ایسے  ترپالوں لے ڈھانپنا شروع کیا ہے، جو سورج کی روشنی روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے کام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ گلیشئیرز کو بچانے کا پروجیکٹ 2008 میں شروع کیا گیا تھا، اس وقت ہم 30 ہزار اسکوائر یارڈ کا علاقہ ان خصوصی ترپالوں  سے کور کرتے تھے، جو اب بڑھ کر ایک لاکھ اسکوائر یارڈ تک ہوگیا ہے،  گلیشئیرز کو بچانے کیلئے مخصوص ترپال استعمال کئے جاتے ہیں، جو سورج کی روشنی جزب کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی سیزن کے دوران ان ترپالوں کو ہٹا دیا جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.