پاکستان سے بیدخل بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی آج دہلی واپسی

0

اسلام آباد: پاکستان نے 38 بھارتی سفارتکاروں اور ملازمین کو ملک سے نکال دیا ہے اور بھارتی ہائی کمیشن سے وابستہ یہ افراد آج اسلام آباد سے واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی پاکستان میں تعداد 76 تھی، جس میں سے پاکستان نے نصف کو اس وقت ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جب بھارتی حکومت نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو عملہ کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت کی تھی، پاکستان نے بھی فوری طور پر اس کا جواب دیا تھا۔

پاکستان سے واپس جانے والے بھارتیوں میں 6 سفارتکار اور باقی دیگر عملہ شامل ہے، جو آج دن کو واہگہ کے راستے اپنے ملک روانہ ہوجائےگا۔

دوسری جانب پاکستانی سفارتی عملے کے ارکان بھی منگل کو اہلخانہ سمیت وطن واپس آرہے ہیں، جن کی تعداد 80 کے قریب بتائی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.