اہلیہ کو گھوسٹ ملازم رکھنے پر سابق فرانسیسی وزیراعظم کو 5 برس قید

0

پیرس: فرانس میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو گھوسٹ ملازمت کے مقدمے میں قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی، سابق وزیراعظم فرانسوا فییون اور ان کی اہلیہ پر دھوکا دہی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔

فرانسوا نے 1990ء سے لے کر 2000ء کے دوران بطور رکن پارلیمنٹ اپنی اہلیہ کو پارلیمانی معاون ظاہر کرکے اسے سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو دلوائے تھے، حالانکہ ان کی اہلیہ نے کبھی بھی ان کے معاون کے طور پر کام نہیں کیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 66 سالہ فرانسوا فییون کو 5 سال قید اور 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے، جبکہ 10 برس کیلئے عوامی عہدہ رکھنے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

عدالت نے ان کی اہلیہ کو بھی شریک جرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور پونے 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ فرانسوا 2007ء سے 2012ءتک وزیراعظم رہے۔ بعد میں 2017ء میں انہوں نے صدر کیلئے الیکشن لڑا ،لیکن اہلیہ کو گھوسٹ ملازم رکھنے کا اسکینڈل کے سامنے آنے پر ان کی صدارتی مہم بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.