سب دعوے دھرے رہ گئے، پاکستان میں مریضوں کی ریکارڈ تعداد میں صحتیابی، کرونا کے جلد خاتمے کی امید

0

اسلام آباد: پاکستان میں اب تک ایک دن میں کرونا مریضوں کی سب سے بڑی ریکوری ہوئی ہے ،جس سے ملک میں وبا پر مکمل کنٹرول کی امید پیدا ہوگئی ہے, اللہ کی مہربانی سے پاکستانیوں میں کرونا کیخلاف تیزی سے قوت مدافعت پیدا ہورہی ہے جس سے ریکوری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کی صبح سے ہفتہ کی صبح تک 24 گھنٹوں کے درمیان ریکارڈ 21 ہزار 372 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعدد ایک لاکھ سے بھی کم ہوکر 95 ہزار 570 رہ گئی ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 94 ہوگئی ہے، جو جمعہ کو ایک لاکھ 3 ہزار 722 تھی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیس بھی کم ہوگئے اور 3ہزار387 کیس سامنے آئے جبکہ جمعہ کو یہ تعداد 4 ہزار87 تھی۔

اسی طرح جمعہ کو اموات 78 تھیں جو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم ہوکر 68 پر آگئیں۔ ملک میں کرونا سے اب تک کل 4619 اموات ہوئی ہیں جو دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

کرونا مریضوں کیلئے مختص 1518 وینٹی لیٹر ز میں سے صرف 468 پر مریض موجود ہیں جبکہ باقی ایک ہزار 50 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔

اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد5ہزار199 ہے۔ باقی 90 ہزار371 مریض مستحکم حالت میں ہیں اور گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

این سی او سی کے تحت ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ٹریک اینڈ ٹریس پالیسی کے ذریعہ آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں مزید کمی متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.