بغداد حکومت کا احتجاج مسترد، ترکی کی عراق میں پھر بمباری  

0

انقرہ: ترکی نے عراقی حکومت کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر عراقی کردستان کے صوبے دہوک میں مشتبہ کرد عسکریت پسند ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کیخلاف سرحد پار کارروائیاں جاری رکھیں گے، اس حوالےسے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، ترکی کو اپنی  سلامتی کیلئے کارروائی کا حق حاصل ہے۔

اس سے قبل عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے گذشتہ روز کہا تھا کہ  ترکی عراق کی خودمختاری پامال  کرنے سے باز رہے ، اس طرح کی  کارروائیوں سے امن نہیں  آئے گا، ترجمان نے کہا تھا عراق کی جغرافیائی خود مختاری کی پامالی کا جواب دینے کے لیے آپشنز موجود ہیں، تاہم انہوں نے ان آپشنز کی وضاحت نہیں کی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.