امریکہ نے شام میں نیا اڈہ بنانا شروع کردیا، روس پریشان 

0

دمشق: امریکی فوج نے شام میں داخل ہونے کے بعد وہاں اپنی پوزیشن مستحکم  اور طویل قیام کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے صوبہ حسکہ میں فوجی اڈہ اور رن وے  بنانے کا کام شروع کردیا ہے، ان کے ارد گرد کنکریٹ کی دیوار بھی کھڑی کی جارہی ہے۔

تنظیم  کے مطابق امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کیلئے  رن وے قائم کرلیا ہے، نئے اڈے کے اطراف میں امریکی فوج  کنکریٹ کی دیوار تعمیر کررہی ہے۔

امریکی فوج کے انخلا کے بعد روس نے ان علاقوں میں اپنا اثرورسوخ بڑھانا شروع کیا تھا، تاہم اب امریکی فوج کی اپریل میں واپسی شروع ہونے کے بعد روسی فوج کو کرد علاقوں میں گشت سے روک دیا گیا ہے، امریکی فوج تیزی سےعلاقے میں اپنی پوزیشن مضبوط کررہی ہے، جس سے روس پریشان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.