برطانیہ نے اٹلی سمیت 60 ممالک کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی

0

لندن: برطانیہ نے  اٹلی سمیت 60 ممالک کے شہریوں کو ملک میں آمد پر 14 روز کے لازمی قرنطینہ کی شرط سے چھوٹ دے دی ہے ،  برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 10 جولائی  سے ان ممالک کے شہریوں کو لازمی قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا، جہاں کرونا کی صورتحال بہتر ہے یا ہوچکی ہے۔

جن ممالک کو لازمی قرنطینہ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے، ان میں اٹلی کے علاوہ، اسپین، فرانس، جرمنی، بیلجیئم، سوئیزرلینڈ، مالٹا، ترکی، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں، تاہم برطانیہ کا قریبی اتحادی امریکہ اس فہرست میں شامل نہیں، اور امریکی شہریوں کیلئے قرنطینہ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سویڈن اور پرتگال کیلئے بھی قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قرنطینہ سے استثنیٰ ممالک کی فہرست

واضح رہے کہ برطانیہ خود بھی یورپ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اور 44 ہزار افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں، برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی صورتحال اب بھی خراب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.