اٹلی کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے کوششیں

0

میلان: یورپی یونین کی پابندی کے باوجود پی آئی اے کی پرواز اطالوی حکومت کی خصوصی اجازت پر میلان پہنچ گئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 720 کے ذریعہ 393 مسافر اسلام آباد سے میلان پہنچے، یہ مسافر کرونا کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

دوسری جانب یہی پرواز واپسی میں بھی 212 پاکستانیوں کو وطن لے کر آئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باوجود اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے  اور وزارت خارجہ کی کوششوں سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اٹلی اور پاکستان کے درمیان معمول کی پروازوں کی بحالی کیلئے کوششیں کررہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.