کیا حلیمہ سلطان بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے جارہی ہیں؟

0

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ”اسرا بیلجک“ بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مشہور اور شائقین کی پسندیدہ ترین فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چند روز قبل ٹوئٹر پر مداحوں سے ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کو ٹیم کا بحیثیت برانڈ ایمبیسیڈر شامل کرنے کے حوالے سے تجویز مانگی۔

انہوں نے لکھا کہ اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں تو؟۔

پھر بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ اگر ہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں تو؟.

جس کے جواب میں گزشتہ روز اسرا بیلجک نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی اور فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت جلد آپ لوگوں سے ایک اچھی خبر شیئر کرنے والی ہوں۔

اس ٹویٹ کےجواب میں جاوید آفریدی نے شکریہ حلیمہ سلطان کہا۔

پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض نے بھی کمنٹ کیا کہ ہم بھی اس اچھی خبر کو سننے کیلئے بے چین ہیں۔

دوسری جانب اس ٹویٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندہ گیا۔

وقاص امجد نے لکھا کہ پھر ہمیں لاہور قلندر کیلئے امیر سعدتین کوپیک چاہیئے۔

اسد اللہ نے لکھا کہ ہم سب کچھ چھوڑ کر پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گے۔

کسی نے لکھا کہ اب پورا پاکستان زلمی کو سپورٹ کرے گا۔

امہ حبیبہ نے لکھا کہ ٹیم کو 10 چاند لگ جائیں گے اور دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گی زلمی

Leave A Reply

Your email address will not be published.