اسلحہ سے بھری ایرانی کشتی پکڑنے کا امریکی انکشاف، پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ

0

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ ماہ اسلحہ سے بھری ایرانی کشتی پکڑی تھی ، جو یمن کے حوثی باغیوں کو بھیجا جارہا تھا، انہوں نے کہا کہ ایران خطے کی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہے، پومیپو نے سلامتی کونسل پر زوردیا کہ وہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندی میں توسیع کرے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو خطے میں استحکام کیلئے ایران پر اسلحہ کی پابندی کو توسیع دینی چاہئے ۔ دوسری طرف پومپیو نے ایران مخالف عراقی تجزیہ کار ہشام الہاشمی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ جنہیں دو روز قبل مسلح افراد نے بغداد میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ہشام الہاشمی ایران نواز مسلح ملیشیا اور داعش دونوں کے سخت مخالفت سمجھے جاتے تھے ،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.