اٹلی میں دو روز کے دوران 3 جوڑوں نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

0

روم: اٹلی میں دو روز کے دوران تین جوڑوں نے خود کشی کرلی ہے، تینوں واقعات میں شوہر نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جارہا ہے کہ شائید اٹلی میں اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔

جمعہ کو اس طرح کے دو واقعات پیش آئے ہیں، پہلا واقعہ میں طورن کے قریب کارمگنولا کے میں پیش آیا، جہاں 71 سالہ شوہر نے اپنی 68 سالہ بیوی کو قتل کیا اور گھر سے فرار ہوگیا، بعد ازاں اس نے اپنے بیٹے کو کال کی اور بتایا کہ اس کی ماں کو اس نے مار دیا ہے، پھر خود بھی سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی، شوہر کا نام میٹنا پاسکولی تھا جبکہ اس کی اہلیہ کا نام افروسینا مارٹینی بتایا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ روم کے جنوب میں لاطینہ کے قریب اپریلیا میں پیش آیا ہے ،جہاں 48 سالہ شوہر نے اپنی 45 سالہ بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ جمعرات کو بھی پیش آیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.