کشمیر کمیونٹی بلونیا اور تحریک کشمیر اٹلی کا کشمیر کاز کیلئے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق

0

بریشیا: پاکستان کشمیر کمیونٹی (PKI )بلونیا کا تحریک کشمیر اٹلی کے ذمہ داران پر بھرپور اعتماد کا اظہار، کشمیر کاز پر دونوں تنظیموں کا ہر ممکن باہمی تعاون کے لیے اتفاق کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کشمیر کمیونٹی اٹلی (PKI) اور تحریک کشمیر اٹلی کے ذمہ داران کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بریشیا اور بلوونیا میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کشمیر اٹلی PKI کے سرپرست اعلی چوہدری شہزاد ساہی، صدرPKI چوہدری مستنصر اقبال وڑائچ ، ممبر مصالحتی کمیٹیPKI چوہدری ارشد رضا ہنجرا، میڈیا کوآرڈینیٹرPKI چوہدری ارشد نزیرگوندل، رہنما PKI شفیق خان آفریدی جبکہ تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود شریف، جنرل سیکریٹری چوہدری جمشید چیمہ، سابق صدر تحریک کشمیر اٹلی شیخ تنویر احمد کدھر، زونل کونسلر بریشیا چوہدری آصف کامران گوندل، اسلامک سینٹر بریشیا کے صدر محمد خلیل بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے موقع پر تحریک کشمیر اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری جمشید چیمہ کے پھوپھا اور اسلامک سوسائٹی اٹلی کے رہنما تنویر چیمہ  کےخالو کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر صدر تحریک کشمیر اٹلی محمود شریف نے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کشمیر کمیونٹی اٹلی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیر اٹلی قومی کاز پر ہر تنظیم کے ساتھ ہے اور بلوونیا میں ہونے والے احتجاجی پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی کی کمیونٹی اور مختلف تنظیموں نے گزشتہ 4 سال سے تحریک کشمیر اٹلی کے تحت ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے تحریک پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری شہزاد ساہی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کمیونٹی اٹلی اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھانے اوران کی حق خودارادیت کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی، کشمیر کاز پر پوری کمیونٹی کا اتحاد خوش آئند ہے اور تحریک کشمیر اٹلی کی اس کاز کے لیے کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔

صدر پاکستان کشمیر کمیونٹی اٹلی PKI چوہدری مستنصر اقبال وڑائچ نے کہا کہ 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بلوونیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کی اجازت کے لیے ابتدائی مراحل مکمل کیے جاچکے ہیں اور امید ہے ریلی کی اجازت مل جائے گی۔

انہوں نے کشمیر کاز پر اٹلی کی کمیونٹی کے اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

 

         

Leave A Reply

Your email address will not be published.