متحدہ عرب امارات نے شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز میں نماز پڑھنے کی جگہیں کھول دیں

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے کرونا بحران کے باعث شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز میں بند کئے گئے نماز کے کمروں کو پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کمروں کے وضو خانے بھی کھول دئیے جائیں گے۔

خلیجی اخبار کے مطابق خریداری مراکز اور ٹاوروں میں نماز کے لیے مختص کمروں کو کھولا جارہا ہے ، تاہم ان کے لئے ایس او پیز بھی بنائے گئے ہیں، جس کے مطابق ان کمروں کی گنجائش کے مطابق صرف 30 فیصد افراد کو نماز کے لئے داخلے کی اجازت ہوگی۔

نمازیوں کیلئے ماسک اور داستانے پہننا لازمی ہوگا ،جبکہ قالین کی جگہ چٹائیاں بچھائی جائیں گی، وضوخانے کھولے جائیں گے، تاہم ہر نماز کے بعد وضو خانوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.