بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

0

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں بروقت کارروائی کرکے صوبے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے تربت کے قریب بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ، مواصلاتی آلات، دستی بم اور بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہے۔

اس سے قبل  آج ہی کے روزبلوچستان کے ضلع کیچ  میں تربت سے 35 کلومیٹر دور پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں  پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.