برطانیہ کی تارکین کو روکنے کی درخواست، فرانس نے پیسوں کا مطالبہ کردیا

0

پیرس: فرانسیسی حکومت نے مہاجرین کی انگلش چینل کے ذریعے برطانیہ روانگی روکنے کیلئے برطانوی حکومت سے اخراجات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی نیوز ویب سائٹ سنڈے ٹیلی گراف کے مطابق فرانسیسی حکومت انگلش اضافی پولیس کی تعیناتی کیلئے 30 ملین یورو طلب کرے گی، نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ فرانس چاہتا ہے کہ انسانی اسمگلروں کو روکنے کیلئے برطانیہ اسے ادائیگی کرے ۔

دوسری طرف برطانوی حکومت نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے اطالوی حکومت سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ انگلش چینل کے ذریعے برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پکڑ کر واپس فرانس پہنچادے گی، تاہم ایسے کسی منصوبے پر عمل درآمد کیلئے فرانس کی رضامندی ضروری ہوگی۔

فرانس نے اس سلسلے میں پہلے ہی 30  ملین یورو کا مطالبہ کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.