اٹلی اور اسپین میں کلب بند، مزید کاروبار بند کرنے کا انتباہ 

0

روم: اٹلی اور اسپین نے کرونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد میوزک کلب بند کردئیے  ہیں، جبکہ اٹلی میں اعلیٰ حکام نے صورتحال خراب ہونے پر مزید کاروبار بند کرنے کا بھی انتباہ کیا ہے ۔

اسپین  کےوزیر صحت سلواڈور ایلا نے کہا ہے کہ میوزک کے پروگرام اور  کلب غیر معینہ مدت کے لئے بند  کئے گئے ہیں، دوسری طرف اطالوی وزیرصحت رابرٹو  سپرانزا کا کہنا ہے کہ  انڈور اور آؤٹ ڈورہرقسم کے میوزک پروگراموں پر  7 ستمبر تک پابندی  لگادی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ  اطالوی حکومت نے  شامل 6 سے صبح 6 بجے تک تمام عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے،اطالوی حکومت نے یہ پابندی ایسے موقع پر لگائی ہے،جب اختتام ہفتہ خصوصاً ساحلوں پر  لوگوں کے بڑے ہجوم دیکھے گئے، اور اس دوران میوزک پروگرام بھی  ہوئے  ہیں۔

اس دوران   کلبز کی انتظامیہ کی جانب سےکوششوں  کے باوجود شائقین  کو ماسک پہننے اور مناسب فاصلہ رکھوانے میں   مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتہ کے روز اٹلی میں  کرونا کے 629 کیس  سامنے آئے تھے،جومئی میں کرونا بحران کے   کم ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد تھی، جس نے اطالوی حکام میں پریشانی کی  لہر دوڑا دی تھی۔

مزید بندشوں کا انتباہ

اطالوی حکومت کے صحت سے متعلق اعلیٰ ماہراورصحت سےمتعلق کونسل کے صدرفرانکو لوکاتلی  کا کہنا ہے ہ ملک میں کرونا کےکیس بڑھ رہے ہیں اور یہ  ایک ہفتے کے دوران  200 سے 300 یومیہ سے بڑھ کر 600 یومیہ تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نےعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو ہمیں کروناسے متعلق ضوابط پر عمل  کرنا  ہوگا ، یاپھر  ہم  کلبز کے بعد دیگر کاروبار بھی بند کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کلبز کی بندش کے فیصلے سے  معاشی اثرات آئیں گے،لیکن  صحت سب سے اہم ہے، ہم نے ڈسکوز میں جس طرح کے اجتماعات دیکھے، وہ نہیں ہونے چاہیں تھے،ورنہ ہم مزید خطرات میں گھر سکتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں   مزید کاروبار کی بندش سے بچنا ہے، تو سب کو ماسک پہننا ہوگا، مناسب فاصلہ رکھنا ہوگا،ا وربار بار ہاتھ دھونے ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.