کیا سندھ حکومت کراچی میں اختیارات وفاق کے ساتھ شئیر کرنے پر تیار ہوگئی؟

0

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے پیشرفت شروع کردی ہے، اختیارات پر سمجھوتہ نہ کرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی پی قیادت نے گورنر راج لگنے کے خوف سے کراچی کے معاملات میں وفاق کو برابر کا حصہ دار تسلیم کرلیا ہے۔

6 رکنی مشترکہ کمیٹی میں وفاق اور سندھ کے مساوی نمائندے ہوں گے، کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بھی وفاق کی مرضی سے ایماندار اور غیر جانبدار افسر لگنے کا امکان روشن ہوگیا ہے، وفاق نے پی پی پی حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ اب کراچی کو اس کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گا، رکاوٹیں ڈالی گئیں تو وفاق کراچی کے حوالے سے اپنے آپشنز استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد جا کر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی ، اور مشترکہ کمیٹی بنانے پر آمادگی سے آگاہ کردیا، حالاں کہ ایک روز قبل ہی انہوں نے اس حوالے سے سخت پریس کانفرنس کی تھی۔

ملاقات کے بعد وزیراعلی سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا، مذکورہ کمیٹی میں سندھ حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔ وفاق کی طرف سےاسد عمر کے علاوہ وفاقی وزرا علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے۔ 

دوسری طرف وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کا حکومت سندھ کے ساتھ 6 شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی کراچی کے شہریوں کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے، اس لیے انہوں نے کراچی سے انتخابات میں بھی حصہ لیا اور کامیاب بھی ہوئے۔ شہر کے مسائل حل کرنا سیاسی طور پر بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

6 شعبے 

اسد عمر نے بتایا کہ جن 6 شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، ان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری ، پانی کی فراہمی ، نکاسی آب کا نظام ٹھیک کرنا ، کچرا اٹھانے کا نظام ، نالوں کی صفائی اور ان پر قائم تجاوزات ختم کرنا اور سڑکیں بہتر بنانا شامل ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کا کوئی کنوینر نہیں ہے، کمیٹی کے سیکریٹری پی اینڈ ڈی کے چیئرمین ہوں گے، 2 ہفتے کے اندر منصوبے شارٹ لسٹ کئے جائیں گی اور فیصلہ کیا جائے گا کن منصوبوں کی نگرانی وفاق کرے گا اور کن کی صوبہ کرے گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.