اٹلی میں کرونا وائرس پھر سے پھیلنے لگا، ایک ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

0

روم: اٹلی میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ سے ایک طرف دوسری لہر کی تشویش پائی جاتی ہے ، تو دوسری طرف جو اعداد وشمار سامنے آئے ہیں ، ان میں ایک چیز حوصلہ افزا بھی ہے ،

اطالوی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز ملک میں ایک ہزار 71 نئے کیس سامنے آئے، اور مئی کے بعد پہلی بار نئے مریضوں کی تعداد میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود اموات کنڑول میں ہیں ، اور یہ دو ہندسوں میں بھی نہیں گئیں۔

ہفتے کو بھی صرف 3 کرونا اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے علاوہ فرانس اور اسپین کے مقابلے میں نئے مریض بھی کم سامنے آرہے ہیں۔

ہفتہ کو روم کے لازیو ریجن میں سب سے زیادہ کیس آئے ، جن کی تعداد 215 ہے ، اور ان میں سے 60 فیصد وہ ہیں ، جو اٹلی کے اندر یا دوسرے یورپی ممالک میں چھٹیاں منا کر واپس آئے ہیں ، اس کے بعد لمبارڈیاں اور وینتو ریجن میں زیادہ مریض سامنے آئے ، جہاں بالترتیب 185 اور 160 کیس درج ہوئے ،

دوسری طرف برطانیہ میں بھی کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، اور ہفتہ کو 1288 نئے مریض رپورٹ ہوئے ، جو ایک دن پہلے ایک ہزار 33 تھے، اسی طرح ہلاکتیں بھی 18 ہوئی ہیں ، اس دوران متحدہ عرب امارات نے بھی کرونا پر قابو پانے کے لئے کچھ پابندیاں واپس لانے کا عندیہ دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.