یو اے ای سے کشیدگی میں اضافہ، ترک فضائیہ الرٹ

0

انقرہ: ترکی اور متحدہ عرب امارات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی کے حریف یونان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کے بعد اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترک خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا  ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے  یونان کو ایف سولہ طیارہ فراہم کرنے پر ترکی نےردعمل کا اظہار کیا ہے، اور ترک فضائیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ترک فضائیہ نے بحریہ کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں شروع کردی ہیں،متحدہ عرب امارات نے یونان کو ایف 16 طیارے اس وقت فراہم کئے ہیں جب قبرص کے قریب  تیل و گیس کی تلاش کے معاملے پر ترکی اور یونان میں کشیدگی  جاری ہے۔

ترکی نے  تیل و گیس کی تلاش میں مصروف اپنے جہاز کی حفاظت کے لئے بحریہ کو بھی تعینات کرکھا ہے ۔

واضح رہے کہ لیبیا  میں ترک اڈے پر حملے کے بعد ترکی کے وزیردفاع پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ یواے ای کو اس کی قیمت چکانی ہوگی ، اور وہ مرضی  کے وقت اور جگہ پر حساب لیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.