ایران کے معاملے پر امریکہ نے یورپی ممالک کو بھی جھنڈی دکھادی 

0

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے معاملے پر دباو بڑھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی تمام سابقہ پابندیوں کی بحالی کے لئے اسے کسی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

یورپی ممالک کی مخالفت مسترد کرتے ہوئے امریکہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ ایران پابندیاں عائد کرنے کون مخالفت کرتا ہے, اس طرح امریکہ نے یورپی ممالک کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ ان کی مخالفت کی پروا نہیں کرے گا۔

ایران کے لیے سبکدوش ہونے والے امریکی ایلچی برائن ہک کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، لہذا اس کے خلاف "اسنیپ بیک” پابندیوں کو فعال کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندی میں توسیع اس کی ذمہ دار تھی۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ ایران پر اسلحہ پابندیوں میں توسیع کے لئے امریکی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے۔

تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں ایران پر بھی زور دیا تھا کہ معاہدے کی شرائط پر عمل کرے ، اور اپنی ذمہ داریوں سے متصادم تمام اقدامات سے باز رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.