اٹلی میں کرونا پابندیوں کیخلاف مظاہرہ

0

روم: ایک طرف اٹلی میں  کرونا کے مریض دوبارہ بڑھنے لگے ہیں،تو دوسری جانب اب کچھ لوگ کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں سے عاجز آگئے ہیں،اورانہوں نے روم میں مظاہرہ کیا ہے، مظاہرےمیں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی،ان کا کہنا تھا کہ ماسک اور ویکسین کی شرط ختم کی جائے۔

روم میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسکول کے بچوں کے لئے ماسک پہننے اور لازمی ویکسین  کی شرط ختم کی جائے، مظاہرین نے خود بھی ماسک نہیں پہنے ہوئےتھے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی اکثریت سازشی نظریات پر یقین رکھنے والوں کی تھی، جن کے خیال میں کرونا بھی  ویکسین پلانے کے لئے تیار کی گئی سازش ہے،انہوں نے بینر اٹھا یا ہوا تھا ، جس پر  درج تھا کہ ’’آزادی پر کوئی  قدغن قبول نہیں ‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.