چین کے بعد پاکستان کے ساتھ بھی بھارتی فوج کی جھڑپیں، پاک فوج نے ڈرون گرادیا

0

راولپنڈی: کنٹرول لائن پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، جبکہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا،پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری نقصان پہنچایا ہے، کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے درمیان پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

یہ کشیدگی ایسے موقع پر بڑھی ہے، جب بھارتی فوج پہلے ہی لداخ اور ارونا چل پردیش میں چین کے ساتھ تنازع میں الجھی ہوئی ہے، اور اسے کشمیر سمیت مختلف علاقوں سے اضافی فوج چینی سرحد کے ساتھ منتقل کرنی پڑرہی ہے، لیکن بھارت اپنی حرکتوں سے پھر بھی باز نہیں آرہا ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج نے پھر ایل او سی پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیڈوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج سے فائرنگ میں تبادلے میں پاک فوج کا 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگیا، جو ضلع چکوال کا رہائشی تھا۔

ڈرون مار گرایا

ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا،جس میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاعات ہیں، بھارتی فوج کا جاسوس طیارہ بھی چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا، بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آگیا تھا، پاک فوج رواں سال 11 بھارتی ڈرون گراچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.