اٹلی: ماتیو سالوینی کیلئے عوام میں جانا مشکل ہوگیا، اس بار کس چیز کا سامنا کرنا پڑگیا

0

نیپولی: تارکین وطن مخالف اطالوی رہنما اور سابق وزیرداخلہ میتیو سالوینی کو چند روز کے وقفے سے ایک بار پھر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا، سالوینی جو علاقائی انتخابات کیلئے اپنی لیگ پارٹی کی انتخابی مہم کیلئے مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں، لیکن انہیں کئی مقامات پر مشکل کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔

چند روز پہلے ایک  تارک وطن خاتون نے ان کی شرٹ بھی پھاڑ دی تھی، اب جمعہ کے روز بھی انہیں ناخوشگوار ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، سالوینی  نیپولی کے قصبے Torre del Greco میں انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران کچھ لوگوں نے ان پر ٹماٹروں کی بارش کردی، اس موقع پر سالوینی نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر ٹماٹر پھینک رہے ہیں، وہ احتجاج نہیں کررہے، بلکہ یہ لوگ غیر مہذب ہیں اور اس کا ثبوت دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.