عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

0

بغداد: قومی انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) نے شہدائےکربلا کے چالیسویں (اربعین) کے موقع پر عراق کیلئے پروایں چلانے کا اعلان کردیا، کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کیلئے پروازوں کا شیدول جاری کردیا گیا، خصوصی پروازیں 27ستمبر سے5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی، جن کیلئے خصوصی رعائتی کرائے متعارف کرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر پی آئی اے نے عراق جانے والے زائرین کیلئے اربعین کے موقع پر خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، زائرین کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کرایا گیا ہے۔

 پروازوں کے شیڈول کے اجراپر چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائر لائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کر کے پروازوں کی اجازت کی درخواست کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.