سویڈن کا شہری صومالیہ کا وزیراعظم بن گیا

0

اسٹاک ہوم:سویڈن کا شہری افریقی ملک صومالیہ کا وزیراعظم بن گیا،صومالیہ کےصدرنے محمد حسین روبل کو وزیراعظم کے استعفیٰ کےبعد ملک کا نیا وزیراعظم نامزدکردیاہے،روبل خانہ جنگی سے بھاگ کر 1992 میں سویڈن پہنچے تھے،جس کے 5 برس بعد انہیں سویڈن کی شہریت مل گئی، اور یوں اب وہ دہری شہریت کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے نئے وزیراعظم محمد حسین روبل نے 2000 میں  اسٹاک ہوم کے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماحولیاتی ٹیکنالوجی اور پائیدار انفرااسٹرکچر پر ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، اپنے آبائی وطن کا وزیراعظم نامزد ہونے سے قبل محمد حسین مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او سے منسلک تھے اور نیروبی میں تعینات تھے۔ صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد نے اب انہیں ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے، اس طرح سویڈن کی شہریت بھی رکھنے والےمحمد حسین روبل صومالیہ کے وزیراعظم ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.