برطانوی حکومت کے تارکین کو واپس بھیجنے کے منصوبے کو بڑا دھچکہ، ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

0

لندن:برطانوی حکومت کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل پار کرکے برطانیہ آنے والوں کو واپس بھیجنے کے منصوبے کو بڑا دھچکہ لگا ہے، اور برطانیہ پہنچنے والوں کیلئے امید کی شمع روشن ہوئی ہے،برطانوی عدالت نے عین موقع پر تارکین وطن کی  بے دخلی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین سے براستہ فرانس ، برطانیہ پہنچنے والے 20 تارکین وطن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کرکے واپس پھجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اور انہیں اسپین جانے والے طیارے میں سوار کردیا گیا تھا، تاہم ہائیکورٹ نے ان 20 تارکین وطن کی بے دخلی روکنے کاحکم دے دیا،اس طرح برطانوی حکومت کو اسپین کیلئے چارٹرڈ کی گئی پرواز عین موقع پر منسوخ کرنا پڑگئی۔

برطانوی ہائیکورٹ کے اس فیصلے سے دیگر تارکین وطن کیلئے بھیراستہ کھل گیا ہے، بالخصوس اسپین سے برطانیہ پہنچنے والے تارکین اس فیصلے سے فائدہ اٹھاسکے گے، کیونکہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اس گروپ  کی تکالیف کو جواز بنایا ہے ،جسے گزشتہ ماہ اسپین ڈیپورٹ کیا گیا تھا،لیکن اس کو میڈرڈ مین بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت کے فیصلے کو برطانوی وزیر داخلہ پرتی پٹیل کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیا جارہا ہے، جو دسمبر تک ایک پزار تارکین وطن کو مختلف یورپی ممالک میں واپس بھیجنےکا ارادہ رکھتی ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ مایوس

برطانوی وزیرِداخلہ پریتی پٹیل نے 20 تارکین وطن کی بے دخلی روکنے کے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ان غیر قانونی تارکین وطن کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔پریتی پٹیل کا کہنا تھا 20 تارکین کے بارے میں اس عدالتی فیصلے سے ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا اور آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ہم ان تارکین کو واپس بھیجنے کیلئے مزید پروازیں چلائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.