سیاسی پناہ کا نیا یورپی فارمولا تیار

0

برسلز: اٹلی اور اسپین کی برسوں کوششیں بالآخر رنگ لانے لگیں، یورپی یونین نے تارکین وطن کیلئے سیاسی پناہ کے نئے ضوابط تیار کرلیے، ڈبلن معاہدہ کی جگہ ان نئے ضوابط کو نافذ کیا جائے گا، جن کے تحت اب یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو مہاجرین کا اپنا اپنا حصہ لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس  اقدام سے بالخصوص اٹلی پر دباؤ کم ہوگا، جہاں تارکین وطن سب سے زیادہ تعداد میں پہنچتے ہیں، یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر یلوا جونسن نے تارکین وطن کے حوالے سے نئے مجوزہ یورپی فارمولے کی کچھ تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے تحت یورپی یونین کے رکن تمام ممالک کو مہاجرین کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔

نائب صدر مارگریٹس شینس کے ہمراہ بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نئے فارمولے کے تحت یورپی یونین کے ممالک کو 8 ماہ کے اندر اپنے کوٹے کے مہاجرین ان ممالک سے واپس بھیجنے ہوں گے، جہاں یہ مہاجرین سب سے پہلے پہنچے ہوں گے، اگر رکن ممالک اپنے کوٹے کے مہاجرین کو واپس بھیجنے میں ناکام رہیں گے ، تو اس صورت میں انہیں اپنی سرزمین پر ان مہاجرین کو قبول کرنا ہوگا۔

خود کار طریقہ

انہوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ خود کار طریقے کے تحت ہوا کرے گا، تاہم تارکین وطن جن ممالک میں پہلے اتریں گے، ان ممالک کو بھی اپنے حصے کے مہاجرین کو  پناہ یا ان کی ڈیپورٹیشن کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پرانا ایڈہاک فارمولا اب مزید نہیں چل سکتا، یورپ کو مہاجرین کے حوالے سے جامع او ر ٹھوس پالیسی بنانی ہوگی، اور یورپی کمیشن کا تیار کردہ فارمولا اس حوالے سے اچھی بنیاد ثابت ہوسکتا ہے، تمام رکن ممالک کو اپنے اپنے حصے کا بوجھ اٹھا نا ہوگا، بالکل ایسے ہی جیسے رکن ممالک فوائد میں شریک ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.