اٹلی میں پاکستانی سفیر کی اہم ملاقات

0

روم: اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے باہمی تعلقات کے فروغ اور پاکستانی کمیونٹی کو اٹلی میں درپیش مسائل اور پاکستان میں اطالوی ایمبیسی سے متعلق ویزا مسائل کے حل کیلئے میزبان ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے،اسی اثناء میں سفیر پاکستان نے اٹلی کی نائب وزیرخارجہ Emanuela Del Re سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں  کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سفیر نے اٹلی کے پاکستان میں نامزد سفیر سے بھی ملاقات کی تھی ، جس میں بالخصوص ویزا سروسز کے حوالے سے مسائل  پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.