تارکین وطن کیلئے قانون میں تبدیلی پر ماتیو سالوینی شدید برہم

0

روم: اٹلی کے سابق وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے تارکین وطن کیخلاف اپنا قانون ختم ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے تارکین وطن کے لئے بندرگاہیں اور خزانہ کے منہ کھول دئیے ہیں، جبکہ حکومتی جماعت کے رہنماؤں نے قانون کے خاتمے کو نیا آغاز قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں پی ڈی اور فائیو اسٹار موومنٹ نے سالوینی کے تارکین وطن مخالف قانون کو تبدیل کردیا ہے، سالوینی لا کی صدر سرگئی مترالے بھی مخالفت کرچکے تھے۔ تاہم سابق وزیرداخلہ سالوینی نے اپنا بنایا قانون بدلنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسمگلروں اور غیرقانونی تارکین وطن کے لئے بندرگاہیں اور خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں، لیکن ہم انہیں روکیں گے۔

دوسری طرف حکومتی جماعت پی ڈی سے تعلق رکھنے والے جنوبی ریجنز کے وزیر جوسپے پروینزانو نے سالوینی قانون ختم ہونے کو نیا آغاز قرار دیا، انہوں نے کہا ہے کہ سالوینی کا خود ساختہ سیکورٹی لاء اب وجود نہیں رکھتا، ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے اس میں کچھ وقت لیا ہے، لیکن بالاخر ہم نے دیوار کا دھکا دے دیا ہے، پی ڈے کے رہنما نکولا زنگرگیتی نے نئے قانون کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم محفوظ اور انسانی حقوق کا زیادہ احترام کرنے والا اٹلی چاہتے ہیں، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’سالوینی کا پروپیگنڈہ اور قانون اب باقی نہیں رہا”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.