کویت میں نئے ولی عہد کا اعلان

0

 کویت سٹی: نئے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصُباح نے اپنے چھوٹے بھائی شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ولی عہدمقرر کردیا ہے، ولی عہد کی تقرری کاشاہی فرمان بھی جاری کردیا گیا ہے، نئے ولی عہداس وقت نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کویت کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد شیخ مشعل کویت کے دسویں حکمراں شیخ احمد الجابر الصباح کے ساتویں بیٹے ہیں، وہ برطانیہ سے تعلیم یافتہ ہیں،اور 1960ء میں ہینڈن پولیس کالج سے فارغ التحصیل ہوئے تھے،جس کے بعد سے وہ کویت میں مختلف سیکورٹی عہدوں پر خدمات انجام دیتےآئے ہیں ۔

شیخ مشعل نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو ملک  میں اہم  عہدوں میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.