یو اے ای میں غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا وباء کے باعث مارچ میں ہر قسم کے پرمٹس جاری کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، جسے اب اٹھالیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کیلئے ورک پرمٹس اور انٹری پرمٹس دینے کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق اس فیصلے کا اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت (آئی سی اے) نے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرس مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے اشتراک سے کیا۔

جاری بیان میں دونوں اداروں کا کہنا تھا کہ داخلے کے اجازت نامے صرف سرکاری چینلز سے ہی حاصل کیے جاسکے گے،انہوں نے کہا کہ ملک میں داخلے سے قبل غیر ملکی ورکرز کیلئے کروناٹیسٹ رپورٹ بھی پیش کرنا پڑے گی جبکہ ملازمت دینے والےکو لازمی طور پربیرون ملک سے آنے والوں کو ریسیو کرنا ہوگا اور متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ ان کو 14 دن تک قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.